ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرور کی جیویلری دکان میں نقب زنی اور زیورات کی چوری

شیرور کی جیویلری دکان میں نقب زنی اور زیورات کی چوری

Mon, 03 Apr 2017 18:31:10    S.O. News Service

شیرور 3؍اپریل (ایس او نیوز)شیرور بازار میں واقع گولڈ جیویلرس نامی دکان میں نقب لگاکر بھاری مقدار میں سونے کے زیورات چرا لے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چوروں نے دکان کی عقبی دیوار میں موجود چھوٹی سی کھڑکی کو گیس کٹر کے ذریعے کاٹ کر نقب لگائی اور دکان میں داخل ہوکر بڑی مقدار میں زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا۔  حالانکہ دکان میں سی سی کیمر ہ موجود تھا، مگر چوروں نے چالاکی دکھاتے ہوئے اس کا کنکشن بھی کاٹ ڈالاہے اورساتھ میں سسٹم کی ہارڈ ڈسک بھی اٹھا لے گئے ہیں۔چرائے گئے زیورات کی مالیت کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔ گمان کیا جاتا ہے کہ اس واردات میں دکان کے تعلق سے تمام تفصیلی جانکاری رکھنے والے افراد شامل ہونگے۔


Share: